دبئی (این این آئی)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی دوڑ دلچسپ موڑ پر پہنچ گئی۔ کچھ عرصے قبل تک بھارت اور آسٹریلیا ہی ایک بار پھر فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل نظر آرہے تھے مگر ہوم گراؤنڈز پر نیوزی لینڈ سے وائٹ واش نے بھارتی پوزیشن کو دھچکا لگا دیا۔اسی طرح آسٹریلوی ٹیم بھی بھارت سے پرتھ ٹیسٹ میں شکست کے بعد خود کو خطرے کا شکار کرچکی، اس دوران جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے کر کینگروز سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔رواں ٹیسٹ چیمپیئن شپ دورانیے میں ابھی 15 میچز مزید کھیلے جانے ہیں تاہم تاحال کوئی بھی ٹیم ابھی تک فائنل میں اپنی نشست بک نہیں کراسکی۔جنوبی افریقہ اگر سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کا آخری ٹیسٹ اور اس کے بعد پاکستان سے دونوں ہوم ٹیسٹ میچز جیت گیا تو 61.11 کی پرسنٹیج حاصل کرکے فائنل کھیلنے کے اپنے امکانات کو روشن کرسکتا ہے، اس صورت میں بھی سری لنکا اور بھارت دونوں اس کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں مگر اس کیلئے آئی لینڈرز کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں دونوں ٹیسٹ جیتنا ہوں گے جبکہ بھارت کو رواں سیریز میں آسٹریلیا کو کم سے کم مزید 3 ٹیسٹ میچز میں مات دینا ہوگی۔البتہ اگر آسٹریلیا اپنے باقی ٹیسٹ میچز میں سے 4 میں فتح پائے اور ایک ڈرا کرے تو اس کی پرسنٹیج 61.11 ہوجائے گی، اس صورت میں بھارت اور سری لنکا دونوں جنوبی افریقہ سے نیچے چلے جائیں گے۔ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا سے دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد پاکستان سے سیریز 1ـ1 سے برابر کرے تو اس کی پرسنٹیج 61.11 ہوجائے گی، یوں ٹیم کی فائنل میں جگہ پکی ہوسکتی ہے کیونکہ اگر سری لنکا آسٹریلیا سے سیریز کے دونوں ٹیسٹ جیت جائے تب بھی کینگروز یا بھارت میں سے کوئی ایک ٹیم ہی پروٹیز کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔پاکستان اگر اپنے باقی چاروں ٹیسٹ جیت گیا تو اس کی پرسنٹیج 52.38 تک پہنچ پائے گی، البتہ اگر سری لنکا کا جنوبی افریقہ سے دوسرا ٹیسٹ ڈرا ہو اور وہ آسٹریلیا سے سیریز 1ـ1 سے برابر کرلیں۔ بھارت آسٹریلیا میں 1ـ2 سے ہار جائے اور نیوزی لینڈ، انگلینڈ سے سیریز 1ـ2 سے گنوا دے تب گرین شرٹس آسٹریلیا کے خلاف فائنل کھیلیں گے تاہم اس کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
مقبول خبریں
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حکومت اور انتظامیہ پر برہم
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق حکومت اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ...
سفیان مقیم نے پاکستان سے ٹی20 میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنادیا
بولاوائیو(این این آئی)اسپنر سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی طرف سے بہتر بولنگ کا ریکارڈ بنادیا۔ سفیان...
دورہ جنوبی افریقا کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، عباس کی ٹیسٹ میں واپسی، شاہین...
لاہور(این این آئی) دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، محمد عباس کی ٹسیٹ ٹیم میں واپسی ہوئی...
دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں حدیقہ کیانی بھی شامل
لندن (این این آئی)برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے اپنی سالانہ 100 خواتین 2024 کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان...
ابھیشک اور ایشوریا کی طلاق کی افواہیں،امیتابھ نے غصے بھری ٹوئٹ کر دی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہوں پر ایک...