اسلام آباد(این این آئی)وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر روانی سے عمل درآمد ہو رہا ہے،آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد میں نام نہاد ‘مشکلات’ کے حوالے سے قیاس آرائیاں انفرادی اختراع کی عکاس اور معتبر ثبوت سے عاری ہیں’حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ اہداف پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قریبی ربط و مشاورت سے 37 ماہ پر محیط پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ ومحصولات سیینٹر محمد اورنگزیب نے میکرواکنامک اصلاحات پر سختی سے کاربند رہنے کا تسلسل سے اعادہ کیا ہے ۔وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ کی حالیہ بریفنگ میں ملک کے دیرپا اور مستقبل معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی کلیدی اہمیت کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ کی پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی اہمیت اور اس پر عمل درآمد کے اعادہ کی قومی پریس میں بھی بھرپور عکاسی ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد میں نام نہاد ‘مشکلات’ کے حوالے سے قیاس آرائیاں انفرادی اختراع کی عکاس اور معتبر ثبوت سے عاری ہیں حکومت معاشی استحکام برقرار رکھنے اور تندہی و شفافیت کے ساتھ آئی ایم ایف سے طے شدہ اہداف پر تمام تر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد ایک مستحکم، پائیدار اور ہما گیر معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...