اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس میں اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ، دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے رپورٹس طلب کر لی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ایسے کیس ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں، یہاں اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ جیسے سینئر سیاستدان کھڑے ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا ہے کہ مسئلے کا حل پارلیمنٹ کو نکالنا ہے۔آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں پارکنگ کا مربوط نظام وضع کرنے کا حکم
لاہور ( این این آئی)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ارفع کریم ٹاور میں لاہور پارکنگ کمپنی کا دورہ کیا۔ سی ای او لاہور...
سندھ ہائی کورٹ،عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے 3 مقدمات...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ دس دسمبر کو کھیلا...
ڈربن (این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ دس دسمبر کو کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق دس...
پاکستان کی ترقی امن، ہم آہنگی اور انصاف پر منحصر ہے، وفاقی وزیر منصوبہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی...
معاشی استحکام کے بعد جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکر دیا گیاہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ معاشی استحکام کے بعد اب جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکیاگیاہے، کاروباراورسرمایہ کاری کے حوالہ...