پشاور(این این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 23 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار عالم خان ادیزئی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی نے 27 مقدمات میں راہداری ضمانت درخواستیں دائر کی ہیں، مختلف نوعیت کے مقدمات ان کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کو پابند کریں کہ یہ وہاں عدالت میں پیش ہوں۔جسٹس وقار احمد نے کہا کہ ہم ان کو راہداری ضمانت اس لیے دیتے ہیں کہ یہ وہاں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ وہاں پر پیش ہو جاتے ہیں، تھوڑا زیادہ ٹائم دیا جائے، 50 سے زائد مقدمات میں پیش ہونا ہے۔جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیے کہ زیادہ ٹائم اس لیے نہیں دے سکتے کیونکہ سردیوں کی چھٹیاں آنے والی ہیں۔بعد ازاں عدالت نے بشری بی بی کو 23 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...