راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بناتے ہوئے 102 ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔منصوںے کا فیصلہ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی 25 اکتوبر کو ہونے والی 39ویں میٹنگ میں کیاگیا۔پنجاب حکومت نے 2024/25 کے لیے منصوبے کی تکمیل کے لئے ایڈمنسٹریٹو منظوری دی جس کی تکمیل کی مدت نومبر 2025 رکھی گئی ہے۔ یہ منصوبہ 84 کلو میٹر ایریا کو کور کرے گا اور اس کے 10 روٹ ہوں گے۔الیکٹرک بس سروس پروجیکٹ کی مالیت 7 ارب سے زائد ہے جب کہ حکومت پنجاب نے 4.7 بلین روپے جاری کردیے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔ بسوں کا پروجیکٹ فصائی آلودگی کے خاتمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
مقبول خبریں
آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کیلئے پْرعزم ہیں’ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پْرعزم ہیں۔اسلام...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ حکومت اور انتظامیہ پر برہم
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق حکومت اور انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ...
سفیان مقیم نے پاکستان سے ٹی20 میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ بنادیا
بولاوائیو(این این آئی)اسپنر سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی طرف سے بہتر بولنگ کا ریکارڈ بنادیا۔ سفیان...
دورہ جنوبی افریقا کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، عباس کی ٹیسٹ میں واپسی، شاہین...
لاہور(این این آئی) دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، محمد عباس کی ٹسیٹ ٹیم میں واپسی ہوئی...
دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں حدیقہ کیانی بھی شامل
لندن (این این آئی)برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے اپنی سالانہ 100 خواتین 2024 کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان...