اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معذوری کے حامل افراد بھی کھیل کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹ سے ہرانے پر ٹیم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خصوصی کھلاڑیوں نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کھیل سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں خصوصی افراد کی شمولیت بڑھانا ہوگی،خصوصی افراد کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...