لندن (این این آئی)برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے اپنی سالانہ 100 خواتین 2024 کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل ہیں۔حدیقہ کیانی، جو 1990 کی دہائی سے موسیقی کی دنیا پر راج کر رہی ہیں، نہ صرف اپنی جاندار گلوکاری کے لیے مشہور ہیں بلکہ ان کی انسانیت کے لیے خدمات بھی بے مثال ہیں۔2022 کے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران، حدیقہ نے متاثرین کی مدد کے لیے وسیلہ? راہ پروجیکٹ کا آغاز کیا، جس کے تحت بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں 370 سے زائد مکانات تعمیر کیے گئے۔بی بی سی کے مطابق، حدیقہ کیانی جنوبی ایشیائی پاپ موسیقی میں خواتین کے عزم اور طاقت کی علامت ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کی ترقیاتی پروگرام کی خیرسگالی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں پارکنگ کا مربوط نظام وضع کرنے کا حکم
لاہور ( این این آئی)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ارفع کریم ٹاور میں لاہور پارکنگ کمپنی کا دورہ کیا۔ سی ای او لاہور...
سندھ ہائی کورٹ،عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے 3 مقدمات...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ دس دسمبر کو کھیلا...
ڈربن (این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ دس دسمبر کو کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق دس...
پاکستان کی ترقی امن، ہم آہنگی اور انصاف پر منحصر ہے، وفاقی وزیر منصوبہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی...
معاشی استحکام کے بعد جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکر دیا گیاہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ معاشی استحکام کے بعد اب جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکیاگیاہے، کاروباراورسرمایہ کاری کے حوالہ...