لاہور(این این آئی) دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا، محمد عباس کی ٹسیٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا میں 10 دسمبر سے 7 جنوری تک 3 ٹی 20، تین ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ٹیسٹ سکواڈ میں فاسٹ باؤلر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ بابراعظم تینوں فارمیٹس کے سکواڈز میں شامل ہیں، سفیان مقیم کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔وائٹ بال کے ہیڈکوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ورک لوڈ منیجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی صرف وائٹ بال سکواڈ میں شامل کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ شاہین آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تینوں سکواڈز متوازن ہوں اور جنوبی افریقا میں اچھی کارکردگی دکھائیں، ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچ کر ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر )، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغاکو رکھا گیا ہے ۔ون ڈے سکواڈمیں محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر ) عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر، عثمان خان ( وکٹ کیپر )شامل ہیں جبکہ ٹی 20سکواڈمحمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان نیازی، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر، عثمان خان ( وکٹ کیپر) پر مشتمل ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں پارکنگ کا مربوط نظام وضع کرنے کا حکم
لاہور ( این این آئی)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ارفع کریم ٹاور میں لاہور پارکنگ کمپنی کا دورہ کیا۔ سی ای او لاہور...
سندھ ہائی کورٹ،عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے 3 مقدمات...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ دس دسمبر کو کھیلا...
ڈربن (این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ دس دسمبر کو کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق دس...
پاکستان کی ترقی امن، ہم آہنگی اور انصاف پر منحصر ہے، وفاقی وزیر منصوبہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی...
معاشی استحکام کے بعد جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکر دیا گیاہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ معاشی استحکام کے بعد اب جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکیاگیاہے، کاروباراورسرمایہ کاری کے حوالہ...