لاہور ( این این آئی)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ارفع کریم ٹاور میں لاہور پارکنگ کمپنی کا دورہ کیا۔ سی ای او لاہور پارکنگ نوید الاسلام ورک نے صوبائی وزیر کو کمپنی کے معاملات پر بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے لاہور پارکنگ کو 15 روز کے اندر پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آن روڈ پارکنگ کو آئوٹ سورس کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ پلازوں اور دیگر آف روڈ پارکنگ کو کمپنی خود چلائے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ لاہور میں پارکنگ کے مسائل روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ اس تناظر میں لاہور پارکنگ کمپنی کی استعداد کار بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت میں پارکنگ کا مربوط نظام وضع کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ اوورچارجنگ کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو شکایات درج کرانے کے لئے موثر میکانزم بنایا جائے۔ رسید کے بغیر پارکنگ سے کمپنی کو نقصان ہوتا ہے۔ اس پہلو پر بھی توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ کا ٹھوس طریقہ کار بنایا جائے۔ پندرہ روز کے اندر تفصیلی پریذینٹیشن پیش کی جائے جس کے بعد واضح ماسٹر پلان بنایا جائے گا کیونکہ ماسٹر پلان کے بغیر اہداف کا حصول ممکن نہیں ہو سکتا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...