انقرہ (این این آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے کہا ہے کہ شام کے تنازعے میں ایک نیا مرحلہ سکون کے ساتھ طے کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق طیب ایردوان نے انتونیو گوتریس سے فون کال پر اس امر کا اظہار کیا ۔شام کی اپوزیشن نے حمات شہر پر قبضہ کر لیا ۔ شام کی طرف پیش قدمی کے سلسلے میں یہ اپوزیشن کی ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ شام میں صدر بشارالاسد اور ان کے اتحادیوں روس و ایران کے لیے یہ ایک اور دھچکہ ہے۔ایردوان نے گوتریس سے بات چیت میں کہا شامی حکومت کو مسئلے کے سیاسی اور مذاکراتی حل کے لیے اپوزیشن کے ساتھ فوری طور پر رجوع کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ترکیہ شام میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔