لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہوا بازی نے دنیا کو ایک گلوبل ویلیج میں بدل دیا ہے جس سے فاصلے سمٹ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن اور پی آئی اے کو ان کا کھویا ہوا مقام واپس دلوانے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ کوشوں سے پی آئی اے کو یورپ میں فلائٹ آپریشن کی اجازت ملی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا ،پنجاب حکومت جدید ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...