ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے اسٹار کپل ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی زور پکڑتی افواہوں کے دوران دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصویر سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ایشوریا ابھیشیک کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصاویر لیتے دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایشوریا نے اپنی والد ہ برندیا رائے اور شوہر ابھیشیک کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کی جس دوران لی گئی تصاویر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر بالی وڈ فلم پروڈیوسر انو رانجن کی جانب سے لی گئی تصاویر کو شیئر کیا گیا ہے جس میں ایشوریا کو سیاہ لباس میں کہیں ابھیشیک کے ساتھ کھڑے ہنستے مسکراتے تو کہیں والدہ اور دیگر اداکاروں کے ہمراہ دیکھا گیا۔ایشوریا اور ابھیشیک کی ایک ساتھ یہ تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس نے دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق کی زور پکڑتی افواہوں کو کم کردیا ہے۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...