وزیر اعلی کے انقلابی معاشی ویژن کے تحت چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے کاروبار کارڈ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

0
49

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی معاشی ویژن کے تحت پنجاب میں چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے کاروبار کارڈ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،میڈیم کاروبار کے لئے چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم پر اتفاق کر لیا گیا ۔بزنس کارڈ سکیم کے تحت ایک سے دس لاکھ روپے تک قرضہ دیا جائے گا ،چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم کے تحت تین کروڑ تک قرضے دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سمال اور میڈیم لون سکیم کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے،بڑے شہروں میں سمال اور میڈیم انڈسٹری کے لئے الگ زون مختص کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ منتخب تجارتی سیکٹرز پر ترجیحی بنیادوں پر قرضے دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا،قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد 3ماہ کا گریس پریڈ بھی دیا جائے گا ،چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ سکیم کے تحت 5سال تک قرض ادا کرنا ہوگا ،کاروبار کارڈ ریسٹورنٹ سمیت 10ایریاز میں ادائیگی کے لئے استعمال نہیں ہوسکے گا ،نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی سٹارٹ اپ کے لئے ترجیحا ًلون مل سکے گا۔