لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ہم ڈٹے رہیں گے اوراپنا حق لے کر رہیں گے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں نے ہمت نہیں ہاری،بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر کارکنوں کی قربانی کا صلہ دیں گے،پہلے حکومت دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں چلانے کے بیان دے رہی تھی اور اب لاشوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے بھی تیار نہیں۔ جمشید اقبال چیمہ اور وکلاء کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم بھی ان کے شانہ بشانہ لڑتے رہیں گے ،بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنیںجب جب ان کی زندگی بچانے کے لئے جدوجہد کرتی ہیں تو انہیںذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، ان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا مہم چلائی جاتی ہے ،بشری بی بی اپنی جان بھی قربان کرنے کے لئے آئی تھیں کہ اگر ملک و قوم کے لئے میری جان بھی چلی جائے تو میں پیچھے نہیں ہٹوں گی ، ساری قوم عمران خان کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ، عمران خان جیل کے اندر جبکہ ان کی فیملی جیل کے باہر تکالیف کاٹ رہے ہیں،عمران خان کی فیملی سیاست کے لئے نہیں عمران خان کی زندگی بچانے کے لئے نکلی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈی چوک میں نہتے لوگوں کے ساتھ جو کچھ ہوا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ، وہ صرف پی ٹی آئی کے کارکنان نہیں تھے بلکہ پاکستان کے شہری بھی تھے ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اورسول سوسائٹی بھی شش و پنج کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیل کی صعوبتوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ماتھے پر شکن اور زبان پر شکوہ نہیں ،ان کا پیغام ہے کہ ہم ڈٹے رہیں گے ہم نہیں جھکیں گے ،قوم کا بنیادی حق لے کر رہیں گے ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان آئندہ کے لئے جو لائحہ عمل دیں گے پاکستانی قوم اس پر من و عن عمل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کے مستقبل کے لئے بھلے میری جان چلی جائے میں اس کے لئے تیار ہوں لیکن میں بتانا چاہتی ہوں ساری قوم عمران خان پر جان نچھاور کرنے کے لئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن جماعت ہیں اور ہم نے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا ہے ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...