لاہور( این این آئی)9مئی کے مختلف مقدمات کی تحقیقات کے لئے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے پی ٹی آئی قیادت کو گناہگار قرار دیدیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔ دوران سماعت جے آئی ٹی نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ عدالت پیش کی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے 9مئی کو عوام کو اکسایا، اسد عمر، اعظم سواتی اور حافظ فرحت عباس سمیت دیگر ملزمان گناہگار ہیں۔دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے وکلا ء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ کہہ رہے تھے کہ تفتیش مکمل کریں اب ہو گئی ہے تو بحث کریں، آپ بتا دیں تاریخ چاہیے۔بعدازاں عدالت نے ملزمان کے وکلا ء کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں دلائل کے لیے آئندہ سماعت پر 14 جنوری کو طلب کر لیا
مقبول خبریں
شردھاکپور کی ہالی وڈ اسٹار اینڈریو گارفیلڈ کیساتھ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی
جدہ(این این آئی)شردھا کپور نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنی...
اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار قراردیدیا
کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعویٰ...
شاہ رخ خان کی دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت،کوئی معاوضہ وصول...
نئی دہلی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت...
وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہوں...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی...
اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار...
پشاور(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے...