لاہور( این این آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی اقتصادی ترقی اور عالمی شراکت داریوں کو فروغ دینے میں مصروف عمل ہے، پاک چین تجارتی کانفرنس بھی اسی سلسلے میں نئی شراکت داریوں کا شاندار آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔چین اور پاکستان دونوں ممالک ٹیکنالوجی منتقلی، تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط کرنے میں سرگرم عمل ہیں، کانفرنس میں 40 سے زائد چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں اور 100 سے زائد پاکستانی کاروباری افراد نے شرکت کی۔چین کے کاروباری نمائندوں نے مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں کی مصنوعات کا تعارف پیش کیا جبکہ پاکستانی کاروباری افراد نے شاندونگ کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔دونوں فریقین نے متعدد منصوبوں پر ابتدائی مذاکرات اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں ممالک نے معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں توسیع اور تعاون پر زور دیا۔شاندونگ کے کاروباری اداروں نے 8 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو میں بھی شرکت کی اور پاکستان کی ساحلی پٹی کو آف شور ونڈ انرجی اور قابل تجدید توانائی کے لیے موزوں قرار دیا۔ایس آئی ایف سی کی جانب سے چین کو سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا توانائی سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے۔
مقبول خبریں
شردھاکپور کی ہالی وڈ اسٹار اینڈریو گارفیلڈ کیساتھ نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی
جدہ(این این آئی)شردھا کپور نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر اپنی...
اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار قراردیدیا
کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعویٰ...
شاہ رخ خان کی دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت،کوئی معاوضہ وصول...
نئی دہلی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت...
وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہوں...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی...
اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار...
پشاور(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلزپارٹی کو 26 نومبر کے واقعات میں برابر کی شریک قرار دیتے ہوئے کہا ہے...