لاہور( این این آئی)جنرل مینیجر چائنہ گروپ نے پاکستان میں 12ارب ڈالرکے 21 میگا منصوبے مکمل کئے ہیں، گروپ کے دواہم ترین ہائیڈروپاورمنصوبوں کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1570 میگاواٹ ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے چائنہ انرجی انٹرنیشنل گروپ کے جنرل منیجر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان میں 700 میگاواٹ کاآزاد پتن ہائیڈرو پاور منصوبہ اورسکی کناری منصوبہ 870 میگاواٹ کا ہے، ان منصوبوں پر مجموعی سرمایہ کاری 3.5 ارب ڈالر ہے۔احسن اقبال نے آزاد پتن منصوبے کی کامیاب تکمیل میں چائنہ انرجی گروپ کے عزم کو سراہا ۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...