نئی دہلی (این این آئی)اسپیڈ گن کی غلطی نے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بولر بنا دیا۔ایڈیلیڈ میں اّسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل غلطی دیکھنے میں آئی۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 24 ویں اوور میں اسپیڈ گن نے محمد سراج کی گیند کی رفتار ناقابلِ یقین دکھائی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔اسپیڈ گن پر محمد سراج کی گیند کی رفتار 181.6 کے ایم پی ایچ دکھائی گئی۔دراصل ایسا اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا۔واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 161.3 کے ایم پی ایچ کی رفتار سے بولنگ کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
مقبول خبریں
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...