قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی’نہال ہوگئے

0
55

لاہور(این این آئی)قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 25 روز کا ڈیلی الاؤنس ادا کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ڈیلی الاؤنس بھی ادا کیا گیا۔اگست اور ستمبر میں 25 روز کا الاؤنس پی ایف ایچ نے فنڈز کی عدم دستیابی پر ادا نہیں کیا تھا۔فنڈز ملنے پر پی ایچ ایف نے 20 ہزار روپے فی دن کے حساب سے ادائیگی کی ہے۔پی ایچ ایف نے تاخیر میں کھلاڑیوں کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھی ادا کر دیے گئے ہیں۔ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نے ڈیلی الاؤنس ملنے پر خوش کا اظہار کیا ہے۔