ماسکو(این این آئی )روس نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام سے نکلنے کے لیے کہہ دیا ہے۔ روس کا اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے یہ بیان گز شتہ روز سامنے آیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ہدایت شام میں اپوزیشن کے مختلف شہروں پر حملوں اور قبضے کی خبروں کے تناظر میں کی گئی ہے۔واضح رہے روس شام کی بشار الاسد حکومت کا اہم اتحادی ہے۔ دمشق میں روسی سفارت خانے نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ کمرشل فلائٹس پکڑیں اور شام سے نکل جائیں۔ کیونکہ شام میں فوجی اور سیاسی حوالے سے صورت حال مشکل ہو گئی ہے۔