اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آئینی بنچ کمیٹی نے آئندہ ہفتے کیلئے اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیئے۔سپریم کورٹ آئینی بنچ کمیٹی نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی، کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کرے گا۔بنچ میں جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہوں گے۔آئینی بنچ کمیٹی کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق سپریم کوٹ نے 9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے درخواست میں سویلین کے ملٹری کورٹ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 25 مئی کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ 10 دسمبر کو ہی اس کیس کی سماعت بھی کرے گا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ انتخابات کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے خیبر پختونخوا جیل منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔یاد رہے کہ شہری نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بنچ 12 دسمبر کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سیمابیہ طاہر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کے خلاف بھی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔سپریم کورٹ میں غیرقانونی افغان باشندوں کی بے دخلی کے خلاف دائر درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ 9 دسمبر کو سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ افغان باشندوں کی واپسی کے نگراں حکومت کے فیصلے کے خلاف فرحت اللہ بابر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سامنے مٹھی ہسپتال سندھ میں بچوں کی اموات کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی بنچ 9 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا جبکہ عدالت نے سندھ حکومت اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔سپریم کورٹ میں فون ٹپینگ کا 28 سالہ پرانا مقدمہ بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے مطابق جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بنچ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...