تہرا ن(این این آئی)ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے سلسلے میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ علی باقری کانی 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی لیے مذاکرات کرنے ویانا روانہ ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس بارے میںکہا کہ ایرانی نمائندے کے طور پر علی باقری کانی مذاکرات کے اس دور میں عالمی طاقتوں کی طرف سے جوہری معاہدے کی بحالی کے سلسلے میں خیالات اور تصورات پر بھی بات ہوگی اور ایرانی تصورات بھی پیش کیے جائیں گے۔ایرانی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کے نمائندہ انریکے مورا بھی ویانا پہنچ رہے ہیں۔ وہ ایران کے ساتھ سات سال قبل ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایک کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، وہ بھی ایرانی نمائندے کے ساتھ مذاکرات کے لیے ویانا پہنچ رہے ہیں۔ادھر مورا نے ویانا کی طرف روانہ ہونے سے قبل اپنے ایک ٹویٹ بیان میں کہا کہ ویانا جاتے ہوئے میں ایران کے ساتھ ماضی میں ہونے والے پلان آف ایکشن ہماری کوشش ہیکہ کوآرڈینیٹرز کی طرف سے بیس جولائی کو پیش کیے گئے مسودے کی بنیاد پر پورا عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہم ویانا میں مذاکرات کے لیے آسٹریا کے حکام کے ممنون ہیں۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...