نئی دہلی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائبرڈ ماڈل پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔بھارتی نشریاتی ادارے ‘این ڈی ٹی وی’ نے ‘انڈوـایشین نیوز سروس’ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے حتمی اعلان بدھ کے روز متوقع ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی نے مبینہ طور پر آئی سی سی سے مستقبل کے ٹورنامنٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو آگاہ کیا کہ بھارتی ٹیم حکومت کی پالیسی کے تحت پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے ڈیڈ لاک کے بعد پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس میں بھارت کے میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔گروپ میچز کے علاوہ اس ماڈل کے تحت بھارت سیمی فائنل اور فائنل میچز بھی دبئی میں کھیلے گا۔تاہم پی سی بی نے آئی سی سی سے مستقبل میں بھارت میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ایونٹس کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے فیصلہ بدھ تک متوقع ہے۔قبل ازیں پاکستان میں منعقد کی جانے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول سے پہلے ہی براڈ کاسٹرز نے ایونٹ کا پرومو جاری کیا۔اسٹار اسپورٹس کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پرومو میں بھارت کے موجودہ اور سابق کپتان (روہت شرما اور ویرات کوہلی) سے ویڈیو کا آغاز کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...