لاہور(این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کی نٹ کھٹ، خوبصورت، باصلاحیت اور منفرد اداکارہ بابرہ شریف نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں۔10 دسمبر 1954ء کو پیدا ہونے والی خوبرو اداکارہ لالی ووڈ کی ایسی فلمی ہیروئن ہیں جنہوں نے اپنے تین عشروں پر مشتمل طویل فلمی کیریئر کے دوران اپنی اداکاری، دلکش مسکراہٹ اور لاجواب پرفارمنس سے مداحوں کے دلوں پر خوب راج کیا۔اداکارہ بابرہ شریف نے اپنے فن کا آغاز 1973ء میں ڈرامہ کرن کہانی سے کیا اور جلد ہی فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئیں، 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں وہ پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہوئیں۔خوبرو اداکارہ بابرہ شریف نے 30 سالہ کیریئر میں 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں میرا نام ہے محبت، شبانہ اور شریف بدمعاش سمیت متعدد فلموں نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے۔بابرہ شریف نے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد، شہنشاہ جذبات محمد علی اور سلطان راہی سمیت اپنے دور کے نامور اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔بابرہ شریف نے اپنے طویل کیریئر کے دوران اپنی اداکاری کے لئے کئی بڑے ایوارڈزحاصل کئے، جن میں 8 مرتبہ بہترین اداکاری کے نگار ایوارڈز بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...