دمشق (این این آئی )شام میں بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے بعد قائم کی گئی عبوری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عبوری حکومت کی موجودگی میں اگلے تین مہینوں تک ملکی دستور اور پارلیمنٹ کو معطل کیا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق یہ بات حکومت کے ایک ترجمان نے کہی،ترجمان عبیدہ ارنات کے مطابق عدالتی اور انسانی حقوق کے امور سے متعلق اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کی جارہی ہے۔ جو اس دوران ملکی آئین میں نئی ترامیم متعارف کرائے گی۔ عبوری حکومت کے ترجمان سرکاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹرز میں بات کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملکی ادارے اب قانون کی بالادستی کے لیے کام کریں گے۔ جن لوگوں نے بھی شامی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے انہیں قانون اور کٹہرے کا سامنا کرنا ہوگا۔