دمشق(این این آئی )شام میں بشار الاسد کی حکومت کو ختم کرنے والے گروپوں کی نمائندگی کرنے والے گروپ “ملٹری آپریشنز” کے کمانڈر احمد الشرع نے کہا ہے کہ تمام مسلح گروپوں کو تحلیل کر دیا جائے گا اور شامی ریاست کے ہاتھ میں کوئی ہتھیار نہیں ہو گا۔ شام میں اب جبری بھرتی نہیں ہو گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ شام میں تنخواہوں میں 400 فیصد اضافہ کرنے کے لیے کام کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔لیکن مارچ 2011 کے وسط میں شروع ہونے والی شامی جنگ میں تمام حاضر سروس فوجیوں کو ان کی سروس کی مقررہ مدت کے اختتام سے دور کردیا گیا۔ اس کے ساتھ دسیوں ہزار ان شہریوں کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے جنگ شروع ہونے سے پہلے اپنی فوجی خدمات مکمل کرلی تھیں۔ اس کے ساتھ رشوت ستانی اور الانسز کی ادائیگی کے بہت سے معاملات میں بھی فوجیوں کو پریشان کیا گیا۔ ان اقدامات نے ان نوجوانوں کے گروپ کو تھکا دیا اور وہ جبری بھرتی سے بھاگنے پر مجبور تھے۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...