شام ، قطر کے سفارتی وفد کا دمشق کا دورہ، اہم ملاقاتیں، اہم فیصلے

0
34

دوحہ (این این آئی )قطری حکام پر مبنی پہلا باضابطہ سفارتی وفد دمشق پہنچ گیا ہے۔ وفد بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد کے حالات اور امکانات کا جائزہ لینے اور شامی رجیم سے تبادلہ خیالات کے لیے شام آیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری وفد کے شام پہنچنے کی تصدیق قطر میں وزارت خارجہ نے بھی کر دی ۔اس سفارتی وفد نے شامی عبوری حکومت کے عہدے داروں اور قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ قطری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے بتایا کہ سفارتی وفد دمشق میں سفارت خانے کے پھر سے کھولے جانے سے متعلق امور اور پراسس کو بھی دیکھ رہا ہے، تاکہ شام کے ساتھ تعلقات میں بحالی کی مستحکم ابتدا ہو سکے۔ترجمان ماجد الانصاری نے وفد کی اب تک ہونے والی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے نئے عہدے داروں سے ملاقاتوں میں قطر کی طرف سے یقین دلایا گیا ہے کہ شامی انقلاب کے بعد شامی عوام کی مدد کے لیے قطر گہری کمٹمنٹ رکھتا ہے۔