سعودی وزیر دفاع کا اردنی فرمانروا سے علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

0
37

ریاض (این این آئی )سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کی ہدایت پر مملکت اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکانٹ میں کہا کہ شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اردن کے شہر عقبہ میں شام کے بارے میں عرب وزارتی رابطہ کمیٹی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سعودی عرب، اردن اور عراق، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین ، قطر اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے شرکت کی۔اس اجلاس میں شام کی صورت حال کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اور اس اہم مرحلے پر شامیوں کی قیادت میں عبوری سیاسی عمل کی حمایت کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔