اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے امن و استحکام ناگزیر ہے، دنیا میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو ڈائیلاگ سے حل نہ کیا جا سکے، بہت سی چیزیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک میں منعقدہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ انسانی ثقافت اور ورثے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی ثقافت، تہذیب ہماری پہچان ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ہم پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مختلف ممالک کے وفود پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔ وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈائیلاگ ہر مسئلہ کا حل ہیں، دنیا میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو ڈائیلاگ سے حل نہ کیا جا سکے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بہت سی چیزیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے امن و استحکام ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے، تاریخی مقامات کے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے ان تاریخی مقامات سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
مقبول خبریں
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...
امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ ہے، سربراہ آئی ایم ایف
نیویارک (این این آئی )انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہاہے کہ امریکی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ...
شاہ سلمان ریلیف کے تحت دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات کی تقسیم
ریاض (این این آئی )شاہ سلمان ریلیف نے دنیا بھر میں امدادی سامان و ادویات پہنچائی ہیں۔ یہ امدادی خوراک دنیا کے ان...
تیل کی بڑھی ہوئی ضروریات کے پیش نظر پیداواری منصوبہ تیار ہے ، اوپیک
نیویارک (این این آئی )تیل پیدا کرنے والی تنظیم اوپیک پلس کے رکن ممالک نے کہا ہے کہ وہ تیل کے استعمال میں اضافے...
کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے،علی محمد خان
اسلام آباد(این این آئی) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز کافی عرصے سے آرہے ہیں، کچھ لوگ اگر...