بہاولپور(این این آئی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 16 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔کارروائیاں بہاولپور، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، چنیوٹ اور وہاڑی میں کی گئیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...