ریاض (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے پاسپورٹ میں جعلسازی اور کاغذات میں ردوبدل کرنے والوں کو پاکستان میں ہی پکڑا جا سکتا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹوریٹ پاسپورٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر صالح ال مراببہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاسپورٹ کی وصولی سے اجراء تک کا نظام سہل بنانے اور جعلسازی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ میں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا جائزہ لیا اور پاسپورٹ کے جدید نظام کی تعریف کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاسپورٹ نظام کو مزید آسان اور فول پروف بنانے کے لیے سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی معاونت سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔ باہمی تعاون سے عوام کو سہولت ملے گی اور دھوکہ دہی سے نجات ملے گی۔ سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے کال سنٹر کی طرز پر پاکستان میں بھی کال سنٹر بنایا جائے گا۔پاسپورٹ میں رد و بدل اور جعلی کاغذات پر سعودی عرب جانے والے 3700 پاکستانیوں کو سعودی حکام نیایئرپورٹس پر پکڑا تھا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کنگ فہد سکیورٹی کالج کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل کنگ فہد سکیورٹی کالج میجنیر جنرل ڈاکٹر علی ال دایج نے وزیرداخلہ کا استقبال کیا۔ محس نقوی نے کنگ فہد سیکورٹی کالج کے 5 سالہ اسٹریٹیجک پلان کی تعریف کی اور کالج کے ڈائریکٹر جنرل کی کاوشوں کو سراہا۔محسن نقوی کی کنگ فہد سکیورٹی کالج کے ماسٹر ڈگری کے گریجویٹس کو ایکسچینج پروگرام کے تحت سٹڈی ٹورز پر پاکستان آنے کی دعوت اور پاکستانی گریجویٹس کو مختصر مدت کے تربیتی کورسز کنگ فہد سکیورٹی کالج میں کرانے کی تجویزدی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق امور پر جدید ترین کالج سعودی قیادت کی جدید و منفرد سوچ کا عملی نمونہ ہے۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...