کراچی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی خاتون کنول چیمہ نے ایشوریا رائے سے حیرت انگیز مشابہت کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔کنول کی آنکھیں، کان، ناک یہاں تک کہ آواز بھی ایشوریا رائے سے ملتی ہے۔تاہم کنول چیمہ کو ایشوریا رائے سے مسلسل موازنہ کرنا مایوسی کا باعث لگتا ہے اور وہ اکثر اس ہمشکل قرار دیے جانے پر ناراض ہوتی ہیں پھر بھی سوشل میڈیا صارفین انہیں اسی کا حوالہ دیتے ہیں۔پاکستانی خاتون کا کیریئر ایشوریا رائے سے بالکل مختلف ہے اور انہوں نے خود کو ممتاز کاروباری خاتون کے طور پر خود کو منوایا ہے۔کنول چیمہ نے 200 بلین امریکی ڈالر کی کمپنی میں اپنی منافع بخش پوزیشن کو چھوڑ کر اپنا اسٹارٹ اپ مائی امپیکٹ میٹر (ایم آئی ایم) شروع کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم جس کا مقصد غربت کو دور کرنا ہے۔ وہ مائی امپیکٹ میٹر کی بانی اور سی ای او ہیں۔یہ کمپنی ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو شفاف، قابل اعتماد، اور مساوی عطیہ کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے اور یہ چیریٹی اور سماجی اثرات کو ڈیجیٹل کرنے کے خیال پر مبنی تھی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...