لاہور(این این آئی)پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو موئسچرائز رکھنے کیلئے ہیروئنز کا آزمایا ہوا آسان اور سستا ٹوٹکا بتادیا۔حال ہی میں بشریٰ انصاری اداکارہ روبینہ اشرف کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جس میں روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان کی جلد بے حد خشک ہے جس کیلئے انہوں نے دنیا کے مہنگے سے مہنگے ترین پراڈکٹس استعمال کیے لیکن کوئی خاص فائدہ نہ ہوسکا جس کے بعد بشریٰ انصاری کے آسان ٹوٹکے نے ان کی مدد کی اور اب انہیں یقین ہے کہ اس ٹوٹکے سے بہتر کوئی اور چیز نہیں۔اس موقع پر بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو موئسچرائز رکھنے کا آسان اور سستا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘ ماضی کی ہیروئن چاہے گوری ہو یا سانولی ان کی جلد چمکدار ہوتی تھی ، اسی چمکدار جلد کا راز جب میں نے اداکارہ بابرہ شریف کی بہن سے پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ ہم جلد پر گلیسرین ،گلاب کا عرق اور لیموں ملا کر لگاتے ہیں لیکن اس وقت میں نے اس ٹوٹکے پر عمل نہیں کیا’۔تاہم اب میں’ 2 ٹیبل اسپون بائیو آئل میں ایک ٹیبل اسپون ای آئل ، گلیسرین اور اصلی کھوپرے کا تیل اور کیسٹرآئل ملاکر چہرے پر روزانہ لگاتی ہوں’۔بشریٰ انصار کا کہنا تھا یہ تمام چیزیں حیران کن فائدہ دیتی ہیں کیوں کہ یہ تمام چیزیں اصلی ہیں، ان میں کوئی کیمیکل موجود نہیں ہوتا، مجھے اس ٹوٹکے کے ساتھ ہیلورونک ایسڈ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...