پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ابھی پی ٹی آئی اور حکومت میں رسمی مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو بار بار مشورہ دیا کہ حکومت کے بجائے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کریں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے، سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں گے تو حکومت خود تیار ہو جائے گی۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رہنماؤں کی آراء پر بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی تحریک کو موخر کیا، تحریک کا سلسلہ جاری ہے، سول نافرمانی بھی جلد شروع ہو گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت پر عدالت جائیں گے، ہم سیاسی جماعت ہیں، کبھی مفاہمت کبھی مزاحمت کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخالف کی ہٹ دھرمی میں مزاحمتی سیاست کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...