اسلام آباد (این این آئی)حکومت سندھ نے 27 دسمبر کو سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو صوبے بھر میں صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرنے والے سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی شہید رہنما اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے باعث کیا گیا۔پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی برسی منانے کے لیے ہر سال 27 دسمبر کو ضلع لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں جلسہ منعقد کرتی ہے۔واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قتل کردیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...