تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے یمنی گروپ کو دھمکی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارا لمبا ہاتھ ان تک پہنچ جائے گا۔ جو بھی فریق اسرائیل کو نقصان پہنچائے گا اسے سات گنا جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بیانات اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی جنگجوں نے صنعا اور حدیدہ کے مختلف علاقوں پر 16 حملے کیے ہیں۔ اسرائیل نے اپنے حملوں میں پاور پلانٹس اور راس عیسی اور السلف کی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا ہے۔