دمشق(این این آئی)شام کے ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ احمد الشرع نے القاعدہ سے اپنے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ القاعدہ کے ساتھ ان کا تعلق ماضی کا قصہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اس وقت اعلی ترین شامی مفادات کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فی الحال کسی تنظیم یا بیرونی جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔