واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت دفاع(پینٹاگان)نے بتایا ہے کہ شام میں اس وقت 2000 امریکی فوجی موجود ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تعداد اس سابقہ اعلان سے زیادہ ہے جس میں شام میں 900 امریکی فوجیوں کی موجودگی کا بتایا گیا تھا۔پینٹاگان کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے واضح کیا کہ جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہم ہمیشہ یہ کہتے رہے کہ شام میں تقریبا 900 امریکی فوجی موجود ہیں ، تاہم آج مجھے معلوم ہوا کہ عملی طور پر شام میں عملی طور پر 2000 کے قریب امریکی فوجی ہیں۔ترجمان کے مطابق بشار الاسد کے دور میں شام میں 900 امریکی فوجی تھے، اس کے بعد وہاں مزید فوجی بھیجے گئے تا کہ داعش کے قلع قمع کے مشن کو مضبوط بنایا جا سکے۔اضافی فوجیوں کی حیثیت عارضی فورس کی ہے جس کو داعش تنظیم کے خلاف جنگ کی سپورٹ کے لیے بھیجا گیا۔
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...