اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو نوم پنہ میں 29 ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر سنگاپور کے ہم منصب ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ بات چیت اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے سنگاپور کے ترقیاتی ماڈل کو پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ وزیر خارجہ نے سنگاپور کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جو آسیان ریجنل فورم میں کلیدی شراکت دار ہے۔ انہوں نے آسیان کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھانے کے لئے پاکستان کی گہری خواہش کا بھی اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں وزرائ خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...