لاہور( این این آئی) نامور اداکار عمران اشرف کی انسٹا گرام اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد3ملین تک پہنچ گئی جس پر اداکار نے جشن منایا ۔ اداکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خصوصی پیغام بھی دیا ۔عمران اشرف نے الف اللہ اور انسان ، رقص بسمل ، رانجھا رانجھا کردی جیسے سپر ہٹ ڈراموں میں مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ عمران اشرف ویسے تو سوشل میڈیا پر اتنا متحرک نہیں لیکن ان کے پرستار انہیں سوشل میڈیا پر متحرک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔اداکار نے انسٹا گرام اکائونٹ پر تین ملین فالوورز مکمل ہونے پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زیرو سے تین ملین فالوورزتک، میں ایمانداری اور محبت کے ساتھ اپنا ہر ایک شوٹ دوں گا ۔پرستاروں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے عمران اشرف کو تین ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد بھی دی گئی ہے ۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...