ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے کہا ہے کہ انکا اور انکے والد کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران جنید خان نے بالی ووڈ خانز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ کے تین سب سے بڑے آئیکونز؛ عامر خان، شاہ رخ خان، سلمان خان نے دہائیوں تک شاندار کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شوبز میں اتنے عرصے سے کامیاب ہیں۔جنید کا کہنا تھا کہ ‘وہ تینوں نہ صرف برسوں بلکہ تقریباً تین دہائیوں، قریب چالیس سال سے انڈسٹری کے عروج پر ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ انہوں نے دہائیوں تک شاندار کام کیا، جو آسان نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘پاپا اور میں جسمانی طور پر بہت مختلف ہیں، ہم میں کوئی موازنہ نہیں، اس لیے ہم کبھی ایک جیسے کردار ادا نہیں کریں گے۔ یہ مجھے پریشان نہیں کرتا اور نہ ہی میں نے ابھی تک ایسا محسوس کیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...