”ستھر اپنجاب ”کا نفرنس 27دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں منعقد کی جائیگی

0
32

لاہور( این این آئی)”ستھر اپنجاب ”کا نفرنس 27دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں منعقد کی جائے گی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا ایوان ستھرا پنجاب کانفرنس کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان اجلاس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنے کے لئے سپیکر کی اجازت ضروری ہے ۔ستھرا پنجاب کا نفرنس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوںکے سی اوز ،اراکین اسمبلی اورمحکمہ بلدیات کے افسران شریک ہوں گے۔ ستھرا پنجاب کا نفرنس میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔کانفرنس میں اراکین اسمبلی سے تجاویز بھی لی جائیں گی۔