اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زر داری نے کہاہے کہ قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے،مسیحی برادری کا کردار ہماری قوم کے متنوع پن کا ثبوت ہے ،یہ امر تمام پاکستانیوں کے لیے باعث ِفخر ہے۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے کا کرسمس 25 دسمبر 2024ء کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ کرسمس کے پرمسرت موقع پر، پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ کرسمس انسانیت کے لیے ایک آفاقی پیغام لاتی ہے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو محبت، سخاوت، رحم، اتحاد اور امید کی ترغیب دلاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرسمس کا دن حضرت عیسیٰ کی ولادت کی یاد میں منایا جاتاہے، آپ کا محبت، ہمدردی اور امن کا پیغام آج بھی ہماری حوصلہ افزائی اور رہنمائی کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ آفاقی پیغام ہمیں ایک جامع اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو ان کے مذہب سے قطع نظربنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور انہیں عبادت کرنے اور اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے ایک ایسے پاکستان کا تصور دیا جہاں تمام مذاہب کے لوگ برابری کی بنیاد پر ترقی کر سکیں۔ انہوںنے کہاکہ قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج کے دن ہم پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کا بھی اعتراف کرتے ہیں،انہوں نے تعلیم، صحت ، کمیونٹی سروس، سماجی بہبود، اور عوامی خدمت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسیحی برادری کا کردار ہماری قوم کے متنوع پن کا ثبوت ہے اور یہ امر تمام پاکستانیوں کے لیے باعث ِفخر ہے۔انہوںنے کہاکہ آئیے ، ہم مذہبی ہم آہنگی، احترام ِباہمی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عہد کی تجدید کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں عدم برداشت اور امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ پاکستان میں ہر شخص کا عزت و احترام کیا جائے اور وہ خود کو محفوظ تصور کرے۔ کرسمس کا تہوار ہمیں درس دیتا ہے کہ ضرورت مندوں سمیت ایک دوسرے کی طرف دوستی اور یکجہتی کا ہاتھ بڑھائیں۔ آئیے ہم اسی جذبے کو لیکر سال بھر امن، انصاف اور ہمدردی پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ یہ کرسمس ہماری مسیحی برادری کے لیے مسرت ، خوشحالی اور امید لیکر آئے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...