امریکی ایئر لائن، تکنیکی خرابی کا سامنا، کرسمس کی رات کی تمام پروازیں معطل

0
27

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ایئر لائنز نے کرسمس کی شام کو اپنی تمام پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی بلوم ایئر لائنز گروپ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کمپنی نے کچھ تکنیکی مسائل کو دیکھتے ہوئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فضائی کمپنی کے مطابق یہ تکنیکی ایشو اس کے تمام آپریشنز کو سال بھر کے سب سے مصروف دنوں میں ڈسٹرب کرنے کا ذریعہ بنے ہیں۔فضائی کمپنی نے اپنے کسٹمرز کو مخاطب کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر لکھا ہے ‘آپ کی حفاظت ہمارے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔ جیسے ہی ہمیں تصدیق ہو گی کہ تکنیکی دشواری دور ہو گئی ہے اور آپ کا سفر محفوظ ہو گیا ہے تو آپ اپنے سفر کے راستے ہوں گے۔’ تاہم کمپنی نے اس بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بعض ایسی پوسٹس سامنے آئی ہیں جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایئر لائنز کو اپنے سافٹ ویئر میں کچھ مسائل کا سامنا ہوا ہے۔