شہباز شریف کی پارٹی صدر ،بڑے بھائی نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد

0
23

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پارٹی صدر اور اپنے بڑے بھائی محمد نواز شریف کو 75ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی دانائی ، دور اندیشی اور ملک کے لئے خدمات میرے لئے ہمیشہ رہنمائی کا ذریعہ اور دوسرے بہت سے لوگوں کیلئے بھی مشعل راہ ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کاسیاسی سفر خدمت اور ساری قوم کے لئے امید کی علامت ہے ۔پاکستان کو نواز شریف کی بصیرت سے بھرپور انتھک محنت پر ہمیشہ فخر رہے گا۔انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد اور ان کی صحت اور کامیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔