لاہور (این این آئی)شیڈول جاری ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق میچز دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے شائقین ٹکٹ کیلئے خود کو رجسٹر کراسکتے ہیں، شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پہلے رجسٹرڈ کرانے والے شائقین کو ٹکٹس کیلئے ترجیح دی جائے گی، چیمپئنز ٹرافی کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جلد شروع ہو گا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی۔شیڈول کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ ایونٹ میں 8 ٹیموں کے درمیان 15 میچز ہوں گے۔ بھارت نے فائنل کیلیے کوالیفائی نہ کیا تو ایونٹ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔آئی سی سی نے بتایا کہ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی، ایونٹ کے فائنل کیلیے اضافی دن بھی رکھا گیا ہے۔اس سے قبل ایونٹ کا ممکنہ شیڈول سامنے آیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری 2025 سے ہوگا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ ممکنہ شیڈول کے حساب سے ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری 2025 کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سمیت آئندہ آنے والے تمام ایونٹس 2024ـ27 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک غیر ملکی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، اس حوالے سے آئی سی سی اور بورڈ ممبرز میں تحریری معاہدہ ہوگیا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی، پاکستان ٹیم بھی 2026 میں بھارت نہیں جائے گی، نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلے جائیں گے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...