اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اپنے مخصوص طنز کا نشانہ بنایا ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں عمران خان کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس میں انہوں نے نواز شریف کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ ‘یہ وہی انسان ہے، یہ جو شکل تھی، یہ شکl جب شیریں مزاری نے دیکھی تب بیچاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، میں پھر سے بتا دوں شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا مشکل ہے، بڑا مشکل کام ہے’۔ویڈیو میں نواز شریف کی دو تصاویر ایک بڑی اسکرین پر برابر برابر دکھائی گئی تھیں، جن میں سے ایک اس وقت کی تھی جب نواز شریف اپنی اہلیہ کے انتقال پر غمزدہ تھے اور دوسری ان کے لندن سے کئے گئے ویڈیو لنک خطاب کا اسکرین شاٹ تھا جس میں انہیں پرجوش دکھایا گیا تھا۔عمران خان نے تصاویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، ‘لیکن وہ دیکھیں، میری بھی آںکھوں میں آنسو آجاتے اگر میں اس کو اچھی طرح جانتا نہیں’۔خواجہ آصف نے عمران خان کی یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پہلے ایک شئیر لکھا، ‘یہ وقت کس کی رعونت پہ خاک ڈال گیا، یہ کون بول رہا تھا خدا کے لہجے میں’۔پھر اس میں مزید آگے لکھا کہ ‘اس کی زبان اور گفتگو کا انداز غور فرمائیں۔ تکبر کا اور فرعونیت کا لہجہ۔ اللہ معاف فرمائے اب حال یہ ہے کہ 3 سال سے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی شدید خواہش کے بار بار اظہار کے بعد جب لفٹ نہیں ملی تو ان سے مذاکرات کر رہا ہے جن کی طرف اسمبلی میں پشت کرکے بیٹھتا تھا۔ یہ اللہ کے کام ہیں وہ عزتوں کا مالک ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...