ماسکو/باکو(این این آئی )آذربائیجان نے روس سے قازقستان میں طیارے کے حادثے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آذربائیجان کے رکنِ پارلیمنٹ راسم موسی بیوف نے کہا ہے کہ روس کو طیارے حادثے کی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔راسم موسی بیوف کا کہنا تھا کہ ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی اور متاثرین کو معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔دوسری جانب کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتیں کسی قسم کا تبصرہ نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایوی ایشن حکام ہیں جو تحقیقات کر سکتے ہیں، صرف روسی ایوی ایشن حکام کی معلومات قابلِ قبول ہیں۔کارپٹ پلان ایمرجنسی کی صورت میں فضائی حدود بند کرنے کا پروٹوکول ہے، تب تک طیارے میں خرابی کی اطلاع اور رخ تبدیلی کی درخواست کی جا چکی تھی۔سربراہ روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی کا کہنا تھا کہ حادثے کے روز گروزنی میں پیچیدہ صورتِ حال تھی، یوکرین کے لڑاکا ڈرون گروزنی اور ویلادیکاوکاز پر حملے کر رہے تھے۔آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ 25 دسمبر کو قزاق شہر اکتاو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، یہ طیارہ آذربائیجان کے شہر باکو سے چیچنیا کے شہر گروزنی جا رہا تھا۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے جن میں 39 ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...