لاہور(این این آئی)آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کومل خان پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گی۔آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025ء کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔16 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025ء تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گاہپاکستانی اسکواڈ کومل خان (کپتان)، ضوفشاں ایاز (نائب کپتان)، علیسہ مختیار، اریشہ انصاری، فاطمہ خان، ہانیہ احمر، ماہم انیس، ماہ نور زیب، میمونہ خالد، مناہل، قرة العین، راویل فرحان، شہر بانو، طیبہ امداد اور واصفہ حسین پر مشتمل ہے۔نان ٹریولنگ ریزرومیں نان ٹریولنگ ریزرو میں فضا فیاض، لائبہ ناصر، مناہل جاوید، روزینہ اکرم اور ثانیہ رشید شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم 31 دسمبر سے 9 جنوری تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی جس کے بعد ٹیم 10 جنوری کو دبئی کے راستے ملائیشیا روانہ ہو گی۔ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق 4 گروپس ہیں، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان کو گروپ بی میں انگلینڈ، آئر لینڈ اور امریکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی، اس کا 20 جنوری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہو گا جبکہ پاکستان کا آخری گروپ میچ 22 جنوری کو آئر لینڈ کے خلاف ہو گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...