میلبرن (این این آئی)آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر اسٹیو اسمتھ نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان اور برائن لارا کا ریکارڈ برابر کردیا۔میلبرن میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم 474 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جواب میں بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 197 گیندوں پر 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 13 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 34 سنچریاں بنانے والے 11 بیٹر بن گئے ہیںآسٹریلوی بیٹر نے 34 سنچریاں اسکور کرکے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا، سنیل گواسکر اور مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریاں اسکور کرکے بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ اور سابق بھارتی بیٹر راہول ڈریوڈ نے 36، 36 سنچریاں بنائی ہیں۔واضح رہے کہ اسمتھ نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ شاندار 112 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا ٹوٹل 474 رنز بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنالیے ہیں اور انہیں ا?سٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے 310 رنز درکار ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...